وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب سے قازقستان کے اعلیٰ میڈیا وفد کی ملاقات

وزیر مملکت کی منتخب کتابوں کے ترجمے ،ڈراموں اور فلموں کے تبادلے کی تجویز پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ،معلومات ،ثقافت کے میدان میں وسیع بنیاد اور طویل مدتی شراکت داری کی ضرورت ہے ،ْمریم اورنگزیب

پیر 20 نومبر 2017 20:25

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اور نگزیب سے قازقستان کے اعلیٰ میڈیا وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے سے قازقستان کے اعلیٰ میڈیا وفد نے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ،معلومات ،ثقافت کے میدان میں وسیع بنیاد اور طویل المدتی شراکت داری کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے وزیر مملکت کی منتخب کتابوں کے ترجمے ،ڈراموں اور فلموں کے تبادلے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور لوگوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں،ثقافتی طائفوں اور ایک دوسرے کی یونیورسٹیوں کے طلباء کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہے،حکومت نوجوان نسل کو ترجیح دیتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو کاروباری قرضے ،منصوبہ بندی اور نوجوانوں کی تکنیکی مہارت کو بہتر بنانے کے پروگرام شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفد نے پاکستان میں حکومت کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا،ْوفد نے معلومات اور نشریات کے تبادلے پر تعاون پر زور دیا۔وزیر مملکت نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقن دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں