وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ

علما کرام اور مشائخ عظام کا اجلاس اخلاص نیت اور خلوص دل کے ساتھ اس امر کا اعلان کرتا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے دین کی اساس ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی لغزش،کوتاہی یا غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،اس ضمن میں حالیہ واقعات ہمارے لئے تشویش کا سبب ہیں ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں قائم کی گئی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات فوری طور پر منظر عام پر لائی جائیں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس کے حوالے سے حکومت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺسے اپیل کرتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے یہ مسئلہ حل کریں، حکومتحتی الامکان آپریشن سے گریز کرے،مشترکہ اعلامیہ

پیر 20 نومبر 2017 21:17

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد جاری کر دہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علما کرام اور مشائخ عظام کا یہ اجلاس اخلاص نیت اور خلوص دل کے ساتھ اس امر کا اعلان کرتا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے دین کی اساس ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی لغزش،کوتاہی یا غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس ضمن میں حالیہ واقعات ہمارے لئے تشویش کا سبب ہیں ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں قائم کی گئی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات فوری طور پر منظر عام پر لائی جائیں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے کہ آئینی طور پر ختم نبوت کے حوالے سے 2002ء میں پیدا ہونے والا سقم ختم کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ہم ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس کے حوالے سے حکومت اور تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺسے اپیل کرتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے یہ مسئلہ حل کریں ۔اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے آٹھ لاکھ سے زائد عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہونا چاہئے ہمارا دین مشکلات پیدا کرنے کانہیںبلکہ آسانیوں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔

ربیع الاول کے مبارک مہینے میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے لئے پرامن ساز گا ر اور اچھا ماحول پیدا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔اجلاس کی تجویز ہے کہ پیر حسین الدین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی جائے جو مختلف مسالک کی نمائندگی کرتی ہو یہ کمیٹی فوری طور پر حرکت میں آ کر اس معاملے کا جامع اور اطمینان بخش حل تجویز کرے ۔اجلاس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حتی الامکان آپریشن سے گریز کرے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور علماء و مشائخ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں