سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، کمرہ عدالت میں چٹکلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 11:01

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، کمرہ عدالت میں چٹکلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نواز شریف نے رپورٹر کی جیب سے گرتا ہوا پرس دیکھا تو شرارتاً کہا کہ آپ کی جیب سے پرس گر رہا ہے اسے جیب میں ڈال لیں، پرس کوئی نکالے گا تو الزام مجھ پر آ جائے گا۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں کئی لیگی رہنما بھی آپس میں گپ شپ میں موجود ہیں۔ کمرہ عدالت میں سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود ہیں۔ کمرہ عدالت میں لیگی رہنماؤں کے ساتھ جگہ نہ ملنے پر کیپٹن (ر) صفدر پراسیکیوٹر کے ساتھ بیٹھ گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں