نواز شریف کا وزیر اعظم کو آرمی چیف کو برطرف کرنے کاحکم،وزیر اعظم کا حکم ماننے سے انکار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 12:14

نواز شریف کا وزیر اعظم کو آرمی چیف کو برطرف کرنے کاحکم،وزیر اعظم کا حکم ماننے سے انکار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) :معروف صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حکم دیا ہے کہ وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا دیں مگر وزیر اعظم نے حکم ماننے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی و معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حکم دیا ہے کہ وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا دیں اور ایک نام بتا کر کہا کہ اسکو آرمی چیف بنا دیں مگر وزیر اعظم نے حکم ماننے سے انکار کر دیا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی چاہتے ہیں کہ وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بھی رہیں اوور فوج سے بھی تعلقات خراب نہ کریں۔
نواز شریف کا وزیر اعظم کو آرمی چیف کو برطرف کرنے کاحکم،وزیر اعظم کا ..

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں