وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر اسحاق کی شہادت پر ان کے اہل حانہ سے اظہار تعزیت

بدھ 22 نومبر 2017 13:06

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر اسحاق کی شہادت پر ان کے اہل حانہ سے اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میجر اسحاق کی قیمتی جان کے ضیاع پر دلی تعزیت ظاہر کی ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں