نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو گئے، سینیٹرآصف کرمانی

بدھ 22 نومبر 2017 13:06

نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو گئے، سینیٹرآصف کرمانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ نے ایک بارپھر نواز شریف پراعتماد کا اظہار کیا ہے، نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے کل خود مائنس ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے راستے روک رکھے ہیں حکومت کے ان سے مذاکرات جاری ہیںاور انشاء اللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

ان سے سوال کیا گیاکہ کل قومی اسمبلی میں ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملا اس پر آپ کا کیا کہنا ہے جس پر انہون نے کہا کہ کل عوام کی منتخب پارلیمنٹ جو 20کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، نے کل نواز شریف پر ایک بارپھر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں