نوازشریف اور مریم نوازاستثنیٰ کے باوجود احتساب عدالت میں پیش

بدھ 22 نومبر 2017 13:27

نوازشریف اور مریم نوازاستثنیٰ کے باوجود احتساب عدالت میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نوازاستثنیٰ کے باوجود نیب ریفرنسز میںاسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بدھ کو ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 13ویں اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 14ویں سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک ہفتے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو ایک ایک ماہ کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا،تاہم اس کے باوجود نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے توا س سے پہلے مسلم لیگ (ن)کے کئی اراکین فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے تھے تاہم وہاں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند تھا جب کہ عدالتی احاطے کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکار وں کی بڑی تعدا تعینات تھی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود رہی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں