حکومت کا وزیر قانون کے استعفے سے متعلق فیصلہ کر نے کا امکان،مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے بریک تھرو مل سکتا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 22 نومبر 2017 13:22

حکومت کا وزیر قانون کے استعفے سے متعلق فیصلہ کر نے کا امکان،مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے بریک تھرو مل سکتا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء):حکومت کا وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کا امکان ہے جس کے بعد اسلا م آباد دھرنے کے حوالے سے بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا سترھویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنے کے باعث جڑواں شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ مظاہرین نے پہلے روز سے ہی مطالبہ کر رکھا ہے کہ وزیر قانون مستعفی ہوں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق حکومت کا جلد ہی وزیر قانون کے استعفے سے متعلق فیصلہ کر نے کا امکان موجود ہے جس کے بعد دھرنے کے حوالے سے بڑا بریک تھرو مل سکتا ہے ۔حکومت کی جانب سے مصالحتی کوششوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں