دھرنے کے پیش نظر احسن اقبال کے گھر پرمزید 200سکیورٹی اہلکار تعینات

بدھ 22 نومبر 2017 13:59

دھرنے کے پیش نظر احسن اقبال کے گھر پرمزید 200سکیورٹی اہلکار تعینات
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :وزیر داخلہ احسن اقبال کے گھر کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔میڈیاتفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے گھر پر مزید 200سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،تحریک لبیک کے دھرنے اور احتجاج کے پیش نظر احسن اقبال کی زندگی کو خطرہ ہے اس لئے ان کی سکیورٹی کو بلٹ پروف بنایا گیا ہے تاکہ کسی نا گہانی آفت کی صورت میں احسن اقبال کے گھر کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد فیض آباد انٹر چینج پر تحریک لبیک کا دھرنا ختم نبوت کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے 17ویں روز بھی جاری ہے۔  

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں