سی پیک پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی ،ْچین

امید ہے منصوبے سے دیگر ممالک میں اربوں ڈالر کی مواصلات، ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے بڑھ جائیں گے ،ْ ترجمان

بدھ 22 نومبر 2017 14:19

سی پیک پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی ،ْچین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس راہداری سے خطے کے دیگر ممالک میں اربوں ڈالر کی مواصلات، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے بڑھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانے کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے ترجمان لو کانگ کے بیجنگ میں دئیے گئے تاثرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چین کو پاکستان کے ساتھ سی پیک کی ترقی کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو برقرار رکھنے پر اعتماد ہے۔

چینی وزیر خارجہ کے ترجمان یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے میں علاقائی تعلقات کے فروغ اور خوشحالی میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔چینی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری اور خطے کے دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک کو وسیع منظوری اور تعاون حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں