نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے اکثریت کے زور پر کسی بھی قانون کو منظور کروانا جمہوریت اور ملک کیلئے بدقسمتی کی بات ہے ،ْنفیسہ شاہ

بدھ 22 نومبر 2017 15:12

نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے اکثریت کے زور پر کسی بھی قانون کو منظور کروانا جمہوریت اور ملک کیلئے بدقسمتی کی بات ہے ،ْنفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ایک نااہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کیلئے اکثریت کے زور پر کسی بھی قانون کو منظور کروانا جمہوریت اور ملک کے لیے بدقسمتی کی بات ہے۔ایک انٹرویو میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ جو کچھ آج پارلیمنٹ میں ہوا اسے دیکھ کر بظاہر لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی جمہوری قدریں کھو چکی ہے کیونکہ جمہوریت اکثریت کا نام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں جو حالات ہیں ان میں اداروں کے درمیان کسی قسم کا ٹکراؤ ہو ،ْلہذا جس پس منظر میں پیپلز پارٹی اس بل کو ایوان میں لے کر آئی، حکومت کو ایسا قدم اٹھانے سے پہلے 2 مرتبہ ضرور سوچنا چاہیے تھاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران جب اسی ایوان میں ہم اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ پر بات کرتے تھے تب حکومتی ارکان غیر حاضر ہوا کرتے تھے، لیکن آج صرف ایک شخص کی خاطر 160 لیگی اراکین نے اس بل کی حمایت میں ووٹ ڈالے جو کہ نہایت ہی افسوس ناک بات ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں