نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے کل خود مائنس ہو گئے ،ْآصف کرمانی

بدھ 22 نومبر 2017 15:16

نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے کل خود مائنس ہو گئے ،ْآصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے کل خود مائنس ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے راستے روک رکھے ہیں حکومت کے ان سے مذاکرات جاری ہیںاور انشاء اللہ یہ معاملہ حل ہو جائیگاان سے سوال کیا گیاکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ ملا اس پر آپ کا کیا کہنا ہے جس پر انہون نے کہا کہ کل عوام کی منتخب پارلیمنٹ جو 20کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، نے گزشتہ روز نواز شریف پر ایک بارپھر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں