آصف زرداری سے غیرمشروط طور پرہاتھ ملانے کو تیارہوں، محمد نوازشریف

پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنابھی پسند نہیں کرتا،آج بھی میثاق جمہوریت پرقائم ہوں،کبھی این آراوکیانہ ہی کریں گے،میری نااہلی ختم کرنے والابل ملک کامستقبل روشن بنانے والابل ہے،انصاف ملنے کی کوئی امیدنہیں۔پارٹی رہنماء رجب بلوچ کی عیادت کے بعد میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 15:55

آصف زرداری سے غیرمشروط طور پرہاتھ ملانے کو تیارہوں، محمد نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ آصف زرداری سے غیرمشروط طورپرہاتھ ملانے کوتیارہوں،پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنابھی پسند نہیں کرتا،آج بھی میثاق جمہوریت پرقائم ہوں، کبھی این آراوکیانہ ہی کریں گے،میری نااہلی ختم کرنے والابل ملک کامستقبل روشن بنانے والابل ہے،میری جدوجہد نظریاتی ہے،رجب بلوچ جیسے ارکان پارٹی کااثاثہ ہیں۔

انہوں نے آج نجی ہسپتال اسلام آباد میں پارٹی رہنماء رجب بلوچ اور نجف سیال کی عیادت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آج تک میثاق جمہوریت پرقائم ہوں۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت جدوجہد کی۔میثاق جمہوریت کیلئے آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سے غیرمشروط طورپرہاتھ ملانے کوتیارہوں۔پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈکٹیٹر قانون کی حمایت پردکھ ہوا۔

اب کوئی ڈکٹیٹر کے اقدامات کوتحفظ دینے کیلئے تیارنہیں۔صدرن لیگ نے کہاکہ کبھی این آراوکیانہ ہی کریں گے۔پرویزمشرف نے ملک بدرکیا۔اپنے لیے این آراوکرسکتاتھا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنابھی پسند نہیں کرتا۔پی ٹی آئی جیسی جماعتیں جمہوریت کیلئے جدوجہد نہیں کرتیں۔پی ٹی آئی قومی کلچرخراب کررہی ہے۔ہرصورت دفاع کریں گے۔

پی ٹی آئی جھوٹ اور بہتان کی سیاست کررہی ہے۔رجب علی بلوچ ہمارے پرعزم ساتھی ہیں۔رجب بلوچ جیسے ارکان پارٹی کااثاثہ ہیں۔طبیعت ناساز ہونے کے باوجودرجب علی کل پارلیمنٹ میں آئے۔نوازشریف نے کہاکہ ملک کی سمت کودرست کرنامیرامشن ہے۔امید ہے میرے مشن میں تمام جمہوری جماعتیں ساتھ چلیں گی۔میری نااہلی ختم کرنے والابل ملک کامستقبل روشن بنانے والابل ہے۔میری جدوجہد نظریاتی اور اصولی ہے۔اصولوں پرکھڑے رہنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں