نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث میں گرما گرمی

بدھ 22 نومبر 2017 16:32

نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث میں گرما گرمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل اور خواجہ حارث کے درمیان گرما گرمی ہوئی جس پر جج محمد بشیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نیب کے گواہ محمد رشید پر جرح کر رہے تھے کہ اس دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ گواہ کو کنفیوژ کیا جا رہا ہے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ بے جا مداخلت پر اعتراض ہے، جب تک گواہ کچھ نہ بولے تو یہ لقمہ کیوں دیتے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم لقمہ دینے کیلئے ہی کھڑے ہیں، خواجہ صاحب کچھ بھی پوچھیں اور ہم خاموش رہیں ۔ دونوں وکلا کے درمیان ہونے والی گرما گرمی پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر برہم ہو گئے اور کہا کہ آپ نے لڑنا ہے تو پھر میں چلا جاتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں