نوازشریف کی اپوزیشن کے بل کو مسترد کر نے پر ارکان قومی اسمبلی مبارکباد

مستقبل میں بھی ارکان اسمبلی اسی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کریں ،ْسابق وزیر اعظم

بدھ 22 نومبر 2017 17:04

نوازشریف کی اپوزیشن کے بل کو مسترد کر نے پر ارکان قومی اسمبلی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نوازشریف نے اپوزیشن کے بل کو مسترد کر نے پر ارکان قومی اسمبلی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی ارکان اسمبلی اسی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ(ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز ،ْوزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ‘ آصف کرمانی ‘ طارق فضل چوہدری ‘ میر مقام ‘ شیخ انصر ‘ طلال چوہدری ‘ مصدق ملک اور دیگر (ن) لیگ کے رہنما شریک ہوئے جس میں احتساب عدالت میں کارروائی پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے مسترد ہونے والے بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے اپو زیشن کا بل مسترد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز اپنے متحد ہونے کا واضح پیغام مخالفین کو دیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل میں بھی ارکان اسمبلی اسی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ مشاورتی اجلاس میں (ن) لیگ کی عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی گئی۔ پیر صابر شاہ نے (ن) لیگ کے اجلاس میں شریک ہو کر نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر قانون نے مشاورتی اجلاس میں ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم اور فیض آباد میں تحریک لبیک کی جانب سے جاری دھرنے سے متعلق بھی شرکاء کو بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں