سی پیک سے پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ،ستر سے زائد ممالک اس سے استفادہ کررہے ہیں،چین پاک دوستی خطے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے، 1979 سے اب تک چین نے اپنے عوام کے طرز زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کی ،چینی حکمرانوں کی پالیسی کی وجہ سے چینی عوام کا طرز زندگی بہتر ہوا چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید کا تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 16:08

سی پیک سے پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ستر سے زائد ممالک اس منصوبے سے استفادہ کررہے ہیں،چین پاکستان دوستی خطے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1979 سے اب تک چین نے اپنے عوام کے طرز زندگی میں بہتری لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کی ہیں۔ چینی حکمرانوں کی پالیسی کی وجہ سے چینی عوام کا طرز زندگی بہتر ہوا ہے۔ وہ پیر کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ شی جن پنگ ‘ مائوزے تنگ اور ڈینگ شیائو پھنگ نے چینی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے اور چین کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ستر سے زائد ممالک اس منصوبے سے استفادہ کررہے ہیں۔ ہم چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا جس میں توانائی ‘ خصوصی اکنامک زون اور گوادر پورٹ کی تعمیر شامل ہے۔ پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ مشاہد حسین سید نے چینی قیادت کو کمیونسٹ پارٹی کے انیسویں کانگریس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان دوستی خطے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1979 سے اب تک چین نے اپنے عوام کے طرز زندگی میں بہتری لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں کی ہیں۔ چینی حکمرانوں کی پالیسی کی وجہ سے چینی عوام کا طرز زندگی بہتر ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں