پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،

ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ، یہ تبدیلی کا دور ہے، پوری دنیا کو اس تبدیلی کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑے گا،ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہوگا ،ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا، چند سالوں میں 65 فیصد لوگ ویڈیو کالز پر بات کریں گے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زریعے تمام جامعات اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لئے تیار ہے، حکومت طلبا پر سرمایہ کاری کررہی ہے‘وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 16:08

پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے کیونکہ یہ تبدیلی کا دور ہے، پوری دنیا کو اس تبدیلی کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑے گا،ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہوگا، ،ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا، چند سالوں میں 65 فیصد لوگ ویڈیو کالز پر بات کریں گے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زریعے تمام جامعات اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لئے تیار ہے ،حکومت طلبا پر سرمایہ کاری کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں بین الاقوامی سالانہ ٹرانس یوریشہ انفارمیشن نیٹ ورک ورکشاپ 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سوموار کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن میںبین الاقوامی سالانہ ٹرانس یوریشہ انفارمیشن نیٹ ورک ورکشاپ 2017 تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن شعبے میں ترقی کے لئے تمام وسائل فراہم کریں گے ضروری ہے کہ اس تبدیلی کے ہم ساتھ چلیںدنیا کی 1فیصد آبادی کے پاس دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی سے زیادہ دولت ہے ۔

یہ گلوبلی بھی اور ملکی سطح پر بھی ہو رہا ہے ۔تبدیلی سے مزید سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا یہ اس عدم مساوات کو ختم کر پائے گی یا نہیں۔جب 80کی دہائی میں پی سی بنتے تھے تو ہم تک پہنچنے میں مہنے لگتے تھے لیکن اب جو بھی چیز تیار ہوتی ہے وہ ہر کوئی اسی وقت حاصل کر سکتا ہے نیا چیلنچ یہ ہے کہ ہماری دنیا میں لوگ سٹریس کی جانب بڑھ رہے ہیں,ہمیں اس نئی تبدیلی کو ایکٹولی اپنانا ہوگا ہم اس ایرا میں جا رہے ہیں کہ جہاں ہر جگہ الٹرا لرنینگ ہوگی احسن-50 میں انٹرنیٹ سے 50بلین چیزیں منسلک ہو جائیں گی, 65 فیصد کمیونکیشن صرف ویڈیو کمیونیکیشن ہوگی ۔

احسن اقبالیکنولوجی کے ذریعے ہمارے پاس مستقبل میں بہت وقت ہوگا, احسن اقبالرویتی ریسرچ کا طریقہ بھی تبدیل ہوجائے گا۔احسن اقبالیہ نیٹورک پاکستان کو سیکھنے کا ایک اچھا موقع فراہم کریں گی, احسن اقبالہماری پاکستان کو اگے لے کر جانے کی کوشش ہے ۔احسن اقبالپاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جو 5جی ٹیکنالوجی کو لا رہا ہی,ہم اپنی نوجوان نسل کو ٹرین کرنے کے لئے کافی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔پاکستان اگلی آئی ٹی کی منزل بننے جا رہا ہی, میں ورک شاپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں