پاک چین دوستی باہمی احترام اور اعتما د کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے،سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان موجود ہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اعلی سطحی چینی وفد سے گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 16:17

پاک چین دوستی باہمی احترام اور اعتما د کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے،سپیکر قومی اسمبلی
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی تعلقات باہمی احترام اوراعتماد پر مبنی ہیں اورپاکستان موجود ہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ منسٹر آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل کمیٹی آف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ وانگ یاجون کی سر براہی میں ملاقات کرنے والے اعلی سطحی چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کے روز اسلام آباد میں سپیکر سے ملاقات کی۔

قومی اسمبلی میں پا ک ۔چین فرینڈ شپ گروپ کے کنو ئیر رانا محمد افضل خان اور پاکستان میں چین کے سفیر یاو جین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاک۔

(جاری ہے)

چین تاریخی دوستی تعاون اور شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چینی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان موجود ہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا ۔

سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست ملک چین پر بھر پور اعتماد کرتا ہے اور دونوں دوست ممالک علاقائی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں ۔سپیکرنے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ ) (CPECجو ایک بڑا اور انتہائی اہم منصوبہ ہے پاکستان اس پر موثر انداز میںعمل درآمد کو ممکن بنانے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیاتی منصوبوں کے ذریعے خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رابطو ں کو فروغ دے کرچین کے علاقائی اور عالمی انضمام کے و یژن کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ (OBOR) کے منصوبے کے ابتدائی شر اکت داروں میں ہے ۔وفد کے شرکا ء کو 23سے 26دسمبر تک اسلا م آباد میں منعقد ہو نے والی سپیکر ز کا نفرنس سے آگا ہ کر تے ہو ئے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ مذکو رہ کا نفرنس سے مضبو ط شراکت داری کے ذریعے خطے کے ممالک میں تر قی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور یہ کا نفرنس دہشت گردی کے نا سور پر قابو پا نے میں بھی معاون ثابت ہو گی ۔

انہو ں نے مزید بتایا کہ کا نفرنس میں شر کت کے لیے چین ،روس،ترکی ،ایر ان اور افغانستان کے سپیکر ز کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ منسٹر آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل کمیٹی آف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ وانگ یاجون نے کہا کہ چین کے اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور دونو ں ممالک کی قیادتیں موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاک۔چین تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمبٹنے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔وانگ یاجون نے کہا کہ چین پاکستان کی اقتصادی تر قی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔انہوںنے چین کی طر ف سے ٹیکنالوجی ،بنیادی ڈھانچے کی تر قی اور توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ شر اکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں