وفاقی وزیرعابد شیرعلی نے شرجیل میمن کوآصف زرداری کا بیٹا قراردے دیا

ایان علی کے شکرگزارہیں کہ وہ جاتے جاتے آصف زرداری کوناچ سکھاگئی ،آئندہ الیکشن میں عمران خان خیبرپختونخواہ اور آصف زرداری سندھ سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 دسمبر 2017 16:34

وفاقی وزیرعابد شیرعلی نے شرجیل میمن کوآصف زرداری کا بیٹا قراردے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اوروفاقی وزیرعابد شیرعلی نے شرجیل میمن کوآصف زرداری کا بیٹا قراردے دیاہے، ایان علی کے شکرگزارہیں کہ وہ جاتے جاتے آصف زرداری کوناچ سکھاگئی ،آئندہ الیکشن میں عمران خان خیبرپختونخواہ اور آصف زرداری سندھ سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوتﷺ کا معاملہ حساس ہے۔

(جاری ہے)

ختم نبوت ﷺ معاملے کو مذاکرات کے ذریعے افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایان علی کے شکرگزارہیں کہ ایان علی جاتے جاتے آصف زرداری کوناچ سکھا گئی ہے۔انہوں نے شرجیل میمن کوآصف زرداری کا بیٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ آصف زردرای کے بیٹے شرجیل میمن کے کمرے سے 5ارب نکلے ہیں۔عابد شیرعلی نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں عمران خان خیبرپختونخواہ اور آصف زرداری سندھ سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔آئندہ الیکشن میں دونوں جماعتیں اپنی حکومتیں کھو دیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں