کوئی اکیلا ملک اپنے تمام مسائل حل نہیں کرسکتا ، احسن اقبال

پیر 11 دسمبر 2017 17:47

کوئی اکیلا ملک اپنے تمام مسائل حل نہیں کرسکتا ، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے چیلنجوں کا سامنا ہے کوئی اکیلا ملک اپنے تمام مسائل حل نہیں کرسکتا ہے پیر کے روز وفاقی دارلحکومت میں اقتصادی تعاؤن تنظیم کی علاقائی منصوبہ بندی کو نسل کا اجلاس نجی ہوٹل میں ہوا جس میں احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں تمام ملکوں کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سامناہے اس کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ تیزی سے بدلتے حال میں کوئی ملک بھی اکیلا اپنے مسائل حل نہیں کرسکتا ہے لہذا سیکیورٹی ماحولیات اور دیگر مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک میں سارے ملک گہری دلچسبی رکتھے ہیں جسکا وہ کھل کر بھی اظہار کرچکے ہیںا ور اسکے علاوہ گورادر کو بھی سی پیک میں بڑی اہمیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے نتیجے میں جو انفراسٹرکچر بنایا جارہا ہے وہ پاکستان کو وسطی اور مغربی ایشیاء سمیت چین سے ملائے گا جبکہ پشاور سے افغانستان کے ذریعے سنٹرل ایشیاء کا ایک اور کوریڈور بھی بنارہے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں