وزیر داخلہ احسن اقبال کی آئی جی اسلام آباد دارالحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون تیز کر نے کی ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 17:53

وزیر داخلہ احسن اقبال کی آئی جی اسلام آباد  دارالحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون تیز کر نے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے اس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی ملاقات جس میں آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جس میں انہوں نے پولیس کو دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید مثال بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے جو اپنے کام کو ایمانداری سے کرے اور دارالحکومت میں منشیات کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل پر برے اثرات نہ پڑیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن پروجیکٹ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں