اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے منفی سیاست کر رہی ہیں،

وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

پیر 11 دسمبر 2017 18:03

اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے منفی سیاست کر رہی ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے لیے منفی سیاست کر رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حزب اختلاف کی کچھ دیگر جماعتیں کٹھ پتلی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ ایسے عناصر کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں مسترد کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو حلقہ بندیوں کے معاملے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی چاہیئے کہ وہ بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں