حکومت نے ملک میںقیام امن کیلئے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ، مریم اورنگزیب

فلمی صنعت کی بحالی کیلئے وزارت اطلاعات کام کر رہی ہے،ایرانی فلموں میں خاندانی اقدار کو نمایاں طور پر دکھایا جا تا ہے،پاکستان میں ایرانی فلم فیسٹیول منعقد کرنے پر ایرانی سفارتخانے کے مشکور ہیں وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیرمملکت اطلاعات نے کیک کاٹ کر ایرانی فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا،تقریب میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی بھی شرکت

پیر 11 دسمبر 2017 18:27

حکومت نے ملک میںقیام امن کیلئے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہپچھلے چار سال میں حکومت نے قیام امن کے لیے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے،فلمی صنعت کی بحالی کیلئے وزارت اطلاعات کام کر رہی ہے،ایرانی فلموں میں خاندانی اقدار کو نمایاں طور پر دکھایا جا تا ہے،پاکستان میں ایرانی فلم فیسٹیول منعقد کرنے پر ایرانی سفارتخانے کے مشکور ہیں۔

وہ پیر کوپاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی ای)میں ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنر دوست بھی تقریب میں موجود تھے۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کیک کاٹ کر ایرانی فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں ایرانی فلم فیسٹیول منعقد کرنے پر ایرانی سفارتخانے کے مشکور ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، ایرانی سینما میں ثقافتی عکس کو نمایاں طور پر دکھایاجا رہا ہے ،پاکستانی فلم انڈسٹری میں کلچر اور ثقافت کی ترویج کیلئے تجربہ موجود ہے،پاکستان میں فلم بنانے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مراعات دینے کی ضرورت ہے،60اور 70کی دہائی ہماری فلم انڈسٹری کا سنہری دور تھا ،پچھلے چار سال میں حکومت نے قیام امن کے لیے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہفلمی صنعت کی بحالی کیلئے وزارت اطلاعات کام کر رہی ہے،ایرانی فلموں میں خاندانی اقدار کو نمایاں طور پر دکھایا جا تا ہے ۔اس موقع پر ایران کے پاکستان میں سفیر مہدی ہنر دوست نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فلم فیسٹیول کا پاکستان میں آغاز باعث اعزاز ہے،ایرانی فلموں کی ترویج اصل میں ہمارے اقدار کا تحفظ ہے،ایران پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ،فلم فیسٹیول سے ایران کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں