چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات، پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 11 دسمبر 2017 19:21

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات، پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک۔چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے چینی وفد کی جانب سے دورہ چین کی دعوت قبول کر لی۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان اور چینی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں