آصف زرداری کا پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر رقیہ خانم سومرو کے انتقال پر رنج و غم اور صدمے کا اظہار

پیر 11 دسمبر 2017 20:18

آصف  زرداری کا پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر رقیہ خانم سومرو کے انتقال پر  رنج و غم اور صدمے کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر رقیہ خانم سومرو کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے مرحومہ رقیہ خانم سومرو کی جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رقیہ خانم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وفادار پارٹی کارکن تھیں۔

انہوں نے آمر جنرل ضیاء کے دور میں جیل کی صعوبتیں اور مشکلات برداشت کیں اور جمہوریت کے لئے جدوجہد جہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ رقیہ خانم جیسی بہادر، وفادار اور ثابت قدم کارکن پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ تھیں۔ آصف علی زرداری نے رقیہ خانم سومرو کے روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں