بکیں گے نہ جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں،پیر حمید الدین سیالوی

دھرنا دیا اور نہ ہی دوں گا رانا ثناء اللہ مستعفی نہ ہوئے تو گجرات ، گوجرانوالہ اور پھر لاہور میںجلسے کریں گے،انٹرویو

پیر 11 دسمبر 2017 21:03

بکیں گے نہ جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں،پیر حمید الدین سیالوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پیر صاحب سیال شریف حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وہ نہ بکیں گے اور نہ ہی جھکیں گے مطالبات پر قائم ہیں دھرنا دیا اور نہ ہی دوں گا رانا ثناء اللہ مستعفی نہ ہوئے تو گجرات ، گوجرانوالہ اور پھر لاہور میںجلسے کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ میں نے نہ پہلے دھرنا دیا تھا اور نہ ہی اب دھرنا دوں گا میں جھکوں گا نہین نہ ہی مجھے خریدا جاسکتاہے میں اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا اگر رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو ہم گجرات اور گوجرانوالہ پھر لاہور جائیں گے ان تینوں مقامات پر دھرنا نہین دیں گے انہوں نے کہا کہ استعفوں سے (ن) لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے ابھی مزید استعفے بھی آئیں گے بہت سے ایم این ایز اور ایم پی ایز استعفے کی پیشکش لے ائے تھے انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے استعفوں کی یقین دہانی کرائی ہے ان کی تعداد نہیں بتا سکتا تاہم استعفے اتنے ہوں گے جو (ن) لیگ کے لئے کافی ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی یہ ہم اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں شہباز شریف نے ملاقات کیلئے آنے کا کہا تھا مگر نہیں آے ان کے نہ آنے کا سوال ان سے پوچھا جائے انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والے دھرنے میں موجود تھے ہماری اس جدوجہد کے خلاف سنگین پراپیگنڈا کیا گیا رانا ثناء اللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے وہ ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں