مئیر اسلام آباد نے ادارے کو انتظامی طور پر موثر بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی پوسٹیںتخلیق کرنے کی منظوری دے دی

ادارے کو جدید خطوط پر چلانے کے لئے کام کرنے والے افسران اور ملازمین کی بھر پور حو صلہ افزائی کی جائے گی‘ مئیر اسلام آباد

پیر 11 دسمبر 2017 21:27

مئیر اسلام آباد نے ادارے کو انتظامی طور پر موثر بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی پوسٹیںتخلیق کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ادارے کو انتظا می طور پر مضبوط کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جا رہے جن کے تحت پہلی مرتبہ بہترین آدمی کی صحیح جگہ تعیناتی کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محنت اور لگن سے کام کرنے والے ملازمین و افسران کی حو صلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔

ادارے کو انتظامی طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایسی پوسٹیں تخلیق کی گئی ہیں جن کی تخلیق سے جہاں لوگوں کے مسا ئل کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی وہاں ایک عرصے سے ترقی کے منتظر افسران کو بھی ترقی دی جا سکے گی۔اس ضمن میں ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے مختلف نو ٹیفکیشن جا ری کئے ہیں جن کے تحت دو گریڈ 20کے ڈائریکٹر جنرل )اسٹیٹ( اور ڈائریکٹر جنرل )ایچ آر ڈی) کی آسا میاں تخلیق کی گئی ہیں جو خالصتاً پروموشن کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دونوں پوسٹوں پرادارے میں تعینات گریڈ 19میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سینئر ڈائریکٹر یا ڈائریکٹرکو ترقی دی جائے گی جن کے لئے گریڈ 17میں بھرتی ہونے کی صورت میں17 سال کا تجربہ جبکہ گریڈ 18میں بھرتی ہونے کی صورت میں 12سال کام کے عملی تجربے کا حا مل ہونا بھی ضروری ہے۔ اسی طرح ایک اور نوٹفیکیشن کے مطا بق گریڈ 19 ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ) ویسٹ )کی آسا می بھی تخلیق کی گئی ہے جو 67%ترقی دے کر جبکہ 33%ابتدائی بھر تی کے ذریعے پر کی جائے گی۔

گریڈ 19 ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون ) ویسٹ ) کی پوسٹ پر ترقی پانے ایگزیکٹو کیڈر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ کا افسر ہو گا جو گریڈ اٹھارہ میں لگاتار تین سال کام کرنے کا تجربہ رکھتا ہو۔ اسی طرح اس آسا می کو ابتدائی بھرتی کے ذریعے پر کرنے کے لئے ا میدوار کا درجہ دوم میں ترجیحاً پبلک ایڈمنسٹریشن/بزنس ایڈمنسٹریشن یا ایڈمنسٹریٹو سائنس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ گریڈ 17اور اس اوپر کے سکیلوں میں12سال کا عملی تجربے کا حا مل ہونا بھی ضروری ہے۔

ایک اور نوٹفیکیشن کے مطابق ایگزیکٹو کیڈر میں گریڈ اٹھا رہ کی تین پوسٹیں تخلیق کی گئی ہیں جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون (ویسٹ) ، ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن ا ور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ( لیٹی گیشن) کی آسامیاں شا مل ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون (ویسٹ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن کی آسامیاں 67%بذریعہ پروموشن جبکہ 33%بزریعہ ابتدائی برتی پر کی جائیں گی۔

ان آسامیوں پر ایگزیکٹو کیڈر کے گریڈ17کے وہ اسٹنٹ ڈائریکٹرز ترقی کے اہل ہوں گے جو گریڈ 17میں پانچ سال کے تجربے کے حا مل ہوں گے جبکہ ان آسا میوں پر ترقی پانے کے لئے ا میدوار کا درجہ دوم میں ترجیحاً پبلک ایڈمنسٹریشن/بزنس ایڈمنسٹریشن یا ایڈمنسٹریٹو سائنس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 یا اس کے مسا وی 5سال کا عملی تجربے کا حا مل ہونا بھی ضروری ہے۔

ڈپٹی ڈائر(یکٹر لیٹی گیشن) کی آسا می کو 67%فیصد ابتدائی بھرتی جبکہ 33%فیصد بذریعہ ترقی پر کی جائیں گی۔ اس پوسٹ پر ترقی ایگزیکٹو کیڈر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو دی جا سکے گی جو گریڈ 17میں پانچ سال کا عملی تجربہ رکھتا ہوجبکہ اس پوسٹ کو ابتدئی بھرتی کے ذریعے پر کرنے کے لئے امیداوار درجہ دوم میں ترجیحاً پبلک ایڈمنسٹریشن/بزنس ایڈمنسٹریشن یا ایڈمنسٹریٹو سائنس میں ماسٹر ڈگری یا ایل ایل بی کے ساتھ پانچ سال لیگل پریکٹیشنر ، لیبر کورٹس یا لیبر ایڈمنسٹریشن کے حوالے تجربے کا حا مل ہونا ضروری ہے۔

ایک اور نوٹفیکیشن کے مطا بق گریڈ 17 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کی ایک آسا می بھی تخلیق کی گئی ہے جو خالصتاًبذریعہ ترقی دے کر پر کی جائے گی۔ اس آسا می پر ادارے میں گریڈ 16کے ٹرانسپورٹ آفیسر ز ترقی کے اہل ہوں گے جو گریڈ 16میں بحیثیت ٹرانسپورٹ آفیسر 5سال کا تجربہ رکھتے ہوں گے۔اسی طرح گریڈ سولہ میں اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر کی ایک آسامی بھی تخلیق کی گئی ہے جو 75%بذریعہ ترقی اور 25%فیصد ابتدائی بھرتی کے ذریعے پر کی جائے گی۔اس آسامی پر گریڈ 14/15مں کام کرنے والے نائب تحصییلدار ، اسسٹنٹ ، اسسٹنٹ پیروکار جو مزکورہ سکیلوں میں پانچ سال کا تجربہ رکھتے ہوترقی پانے کے اہل ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں