چین پاکستان کی قومی ترقی کی کوششوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہے‘ سرتاج عزیز

پیر 11 دسمبر 2017 21:33

چین پاکستان کی قومی ترقی کی کوششوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہے‘ سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کی کوششوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ریاستوں کے تعلقات کیلئے ماڈل بن گئے ہیں۔ چین کے 60 رکنی تجارتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے آئیڈیل مقام ہے جہاں چینیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبات اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کے اقتصادی آئوٹ لک کو تبدیل کر دیا ہے اور اس کا اعتراف عالمی سطح پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے اقتصادی اشاریے پائیدار نمو کو ظاہر کرتے ہیں۔ اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں بشمول توانائی کے بحران اور سیکورٹی کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اس سلسلہ میں حامل مراعات و سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں