عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی، عمران خان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں، وہ جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا، پوری قوم ان کو سزا ملنے کے انتظار میں ہے، عمران خان یہ بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن، ایک ہزار سکول کیوں بند ہیں،کے پی کے میں بجلی پیداکر کے پورے ملک میں فراہم کرنے کا دعوی کہاں گیا، عمران خان نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ ان کو اب شرم بھی نہیں آتی وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

پیر 11 دسمبر 2017 21:44

عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی، عمران خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی، عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں، وہ جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مارا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے کو سزا ملنے کے انتظار میں ہے، عمران خان آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں، وہ یہ بتائیں کہ خیبر پختونخوا میںایک ہزار سکول کیوں بند ہیں،کے پی کے میں بجلی پیداکر کے پورے ملک میں فراہم کرنے کا دعوی کہاں گیا، عمران خان نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ ان کو اب شرم بھی نہیں آتی۔

(جاری ہے)

اطالاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ پر حملہ کر کے پولیس والوں کے سر توڑنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے شرم تو آئی ہو گی۔ عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں بلکہ جواب دیں کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا اور پولیس کو کیوں مار۔ انہوں نے کہا کہ عمران آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں کم اندراج کی وجہ سے ایک ہزار سکول بند ہو گئے ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پوری قوم، پارلیمنٹ اورقانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والے عمران خان کی سزا کے انتظار میں ہیں۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جنگ اگر کرپشن کا خاتمہ ہوتی تو آپ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمشن کو بند نہ کرتے جو آج تک بند ہے، آپ اپنی ، اپنی حکومت اور اپنے وزراء کی کرپشن کو چھپانے کے لئے شور مچا رہے ہیں ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان تو خود اپنی پارٹی کی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں کو کیا جواب دیں گے، وہ تو عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو بھی آپ سے آپ کیا عمال کا جواب مانگتا ہے اٴْس کو آپ یا تو بند کر دیتے ہیں یا گالی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو اتنی بجلی بنانی تھی جو پورے ملک نے استعمال کرنی تھی، اٴْس کا کیا ہوا، عمران نے پچھلے چار سال میں اتنے جھوٹ بولیں ہیں کہ اب ان کو شرم بھی نہیں آتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں