زیراعظم کی زیرصدارت پروموشن بورڈ اجلاس،

14 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری

پیر 11 دسمبر 2017 22:37

زیراعظم کی زیرصدارت پروموشن بورڈ  اجلاس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 14 افسران کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے ،ترقی پانے والوں میں وزیراعظم کے سیکرٹری فوادحسن فواد ،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین شامل ہیں جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ گریڈ 22میں ترقی نہ پاسکے انفارمیشن گروپ بھی مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 8 افسران ،پولیس سروس کے 2اور سیکرٹریٹ گروپ کے 2افسران جبکہ فارن سروس کے ایک آفیسر کو گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ہے ترقی پانے والوں میں وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد،سیکرٹری پٹرولیم جلال سکندری ،چیرمین این ایچ اے جواد رفیق،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن،سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین ،بابر بھروانہ اور اورنگزیب حق شامل ہیں پروموشن بورڈ نے انفارمیشن گروپ کے افسران کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا ہے نظر انداز ہونے والوں میں سابق پی آئی او رائو تحسین ،شفق جلیل اور شیراز لطیف شامل ہیں جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو بھی پروموشن نہیں دی گئی ہے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں