احتساب عدالت میں سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت،14 دسمبر کو شہادتیں طلب کرلیں

پیر 11 دسمبر 2017 23:05

احتساب عدالت میں سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت،14 دسمبر کو شہادتیں طلب کرلیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے حکم دیا کہ جمعرات تک ملزم اسحاق ڈار پیش نہ کیا گیا تو جائیداد قرق کرلی جائے گی،عدالت نے 14 دسمبر کو اسحاق ڈار کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت ملزم کی عدم حاضری پر ٹرائل آگے بڑھائیں گے، ملزم اسحاق ڈار کو پیش ہونے کا مکمل موقع دیا گیا ۔عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ضامن کو تین دن میں مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ مچلکے جمع نہ کرانے پر جائیداد ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے عدالت سے عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی۔ وکیل صفائی کی جانب سے نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے مزید ٹیسٹ ہونا ضروری ہیں۔ اسحاق ڈار کی ایم آر آئی کا انتظار تھا۔ سینے میں اب بھی تکلیف ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں