وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 21:26

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء):وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان نا اہلی کیس کے بعد عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انکی غیر ملکی فنڈنگ کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا بیان مذہبی منافرت پر مبنی تھا جس پر بعد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے معافی مانگ لی۔اس موقع پروزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیاسےگفتگو میں پی ٹی آئی کی بیرونی فنڈنگ کےتناظر میں بات کی تھی۔الفاظ کے چناؤ کے حوالے سے رائے کا احترام کرتی ہوں۔انکا مزید کہنا تھا کہنشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں