سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی پرخوشی نہیں ہوئی،وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 22:33

سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی پرخوشی نہیں ہوئی،وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے فاضل عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاسپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی پرخوشی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سعد رفیق نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا یوسف گیلانی کسی کے نااہل ہونے کی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ سیاسی لڑائی کوعدالتوں میں لے جانا مسائل کا حل نہیں، میں سیاستدانوں کو عدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دینے کے فیصلوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ساڑھے چارسال سے سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا، ہم دنیا کی ہر برائی ماتھے پر چسپاں کرکے بھی پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں