جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 23:38

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :فاضل عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کر لیا۔ہانگیر ترین کےعہدے سے متعلق حتمی فیصلہ کل پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔ہانگیر ترین سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے بھی قریبی رفقاء سے مشاورت کر رہے ہیں جب کہ جہانگیر ترین کی جگہ اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں