بچوں کو میں کیا جواب دوں ،عمران خان کا بلاول کے ٹوئیٹ پر ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 23:59

بچوں کو میں کیا جواب دوں ،عمران خان کا بلاول کے ٹوئیٹ پر ردعمل
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :عمران خان نے بلاول بھٹو کے ٹوئیٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو میں کیا جواب دوں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمرا ن خان کی اے ٹی ایم مشین خراب ہو گئی۔

اس ٹوئیٹ پر صحافی نے عمران خان سے رد عمل چاہا تو عمران خان نے ہنس کر کہا کہ بچوں کو میں کیا جواب دوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں