گن اینڈ کنٹری کلب ملازمین کا وفاقی وزیر انیال عزیز کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج کا فیصلہ

اتوار 17 دسمبر 2017 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) عدالت کی طرف سے بحال کئے گئے گن اینڈ کنٹری کلب کے ملازمین نے وفاقی وزیر نجکاری چوہدری دانیال عزیز کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز بحال کئے گئے ملازمین کو دوبارہ ملازمت دینے پر مزاحمت کررہے ہیں۔ عدالت کے ذریعے بحال ہونے والے ملازمین ین گزشتہ روز دانیال عزیز اور انیک پٹھو سیکرٹری کیخلاف اس قدر شدید احتجاج کیا کہ دونوں کا کلب میں داخلہ ہی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ دنیال عزیز اپین لیڈروں کی طرح عدالتی احکامات کو پامال کررہے ہیں عدالت نے ہمیں تمام مراعات سمیت بحال کیا ہے لیکن دانیال عزیز اور ان کے حواری اس فیصلے کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ انوں نے زیادہ تر ملازمین کو جبری برطرف کیا تھا گزشتہ روز جب ملازمین نے شدید احتجاج شروع کیا اور گن اینڈ کنٹری کلب کو جانے والے راستے بلاک کردیئے تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا۔ کلب کے ملازمین کاکہنا ہے کہ ہم عدالتی احکامات کو پامال کرنے پر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور اپنی آواز ایوانوں تک پہنچ کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں