شیریں مزاری نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کیخلاف قراردا دمنظور کئے جانے کو مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے مک مکا قراردیدیا

جمعہ 19 جنوری 2018 15:23

شیریں مزاری نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کیخلاف قراردا دمنظور کئے جانے کو مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے مک مکا قراردیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی چیف وہپ شیریں مزاری نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کیخلاف قراردا دمنظور کئے جانے کو مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے مک مکا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جمعہ کو قومی ا سمبلی میں عمران خان کیخلاف قراردا دمنظور کئے جانے کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے مک مکا قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ قومی پالیسی پر وضاحت کی بجائے وزیر اعظم کا واحد مقصد پارلیمنٹ میں آل شریف کی صفائیاں پیش کرنا ہے۔

شیریں مزاری نے کہاکہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم نہ کروانے والوں کے خلاف کیوں قرارداد نہیں لائی گئی پارلیمنٹ کا کورم حکومت کی سنجیدگی کا اظہار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر حکومت کورم پورا نہیں کر پاتی مگر ایک نااہل شخص کے لیے قانون سازی میں سب پہنچ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے انتہائی اہم قومی معاملات پر قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی۔

یہی حکومت قومی اسمبلی کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ امریکہ کے خلاف تحریک انصاف کی 2017 کی قرارداد کو نظر انداز کیا گیا ۔سعودی اتحاد کا حصہ بننے کی بنا پر یمن سے متعلق قرارداد بھی نظر انداز کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ابھی تک پارلیمنٹ میں صدارتی خطاب پر بحث شروع نہیں کروائی ،ْکیا ہی اچھا ہوتا اگر پارلیمنٹ سرعام پاکستان کو توڑنے کی باتیں کرنے والے کے خلاف قراداد لاتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں