اسلام آباد ہائی کورٹ کاریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں بریت درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری، 22 جنوری تک جواب طلب

جمعہ 19 جنوری 2018 16:43

اسلام آباد ہائی کورٹ کاریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں بریت درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری، 22 جنوری تک جواب طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی چودھری شوگر ملز ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعہ کو اسلام آباد ہایئی کورٹ میں سابق چئیرمین ایس ای سی پی کے چئیر مین ظفر حجازی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ظفرحجازی 17 دسمبر 2014 کوایس ای سی پی کے چیئرمین تعینات ہوئے۔ چودھری شوگر ملز کیس کی انکوائری ان کے تعینات ہونے سے پہلے بند ہوئی۔ گواہان نے الزام لگایا ہے کہ ظفر حجازی نے تعیناتی کے بعد ٹیمپرنگ کا حکم دیا۔ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کا اندراج بد نیتی پر مبنی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے اس مقدمے میں تو ماہین فاطمہ اور علی عظیم کو بھی ملزم ہونا چاہیے تھا، ظفر حجازی کے ساتھ دیگر افراد کو کیس میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔کیس کی مزید سماعت 22 جنوری کو ہو گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں