پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے،

عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کے تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات پروفسیر احسن اقبال

جمعہ 19 جنوری 2018 16:50

پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ ، منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفسیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ۔جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کے تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں