عمران خان کا دانشور اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

منو بھائی کو اردو ادب میں نمایاں مقام حاصل تھا،ادب اور صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا، بیان

جمعہ 19 جنوری 2018 17:46

عمران خان کا دانشور اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممتاز دانشور اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا کیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ منو بھائی کو اردو ادب میں نمایاں مقام حاصل تھا۔ ان کی ادب اور صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں