نثار اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ،سابق وزیر داخلہ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے

جمعہ 19 جنوری 2018 18:23

نثار اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ،سابق وزیر داخلہ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر سابق وزراء چودھری نثار اور پرویز رشید کے درمیان لفظی جنگ کے بعد نثار کے حامی میدان میں اتر آئے اور راولپنڈی سمیت ٹیکسلا اور کلرسیداں میں پرویز رشید کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمائوں چودھری نثار علی خان اور پرویز رشید کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی لفظی جنگ جس مین دونوں رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے تھے دونوں رہنمائوں کے درمیان لفظی جنگ ان کے حامیوں اور سپورٹر تک پہنچ گئی اور چودھری نثآر کے حامی پرویز رشید کے خلاف میدان میں نکل آئے ۔

چودھری نثار کے حامیوں نے پرویز رشید کے خلاف راولپنڈی ، اڈیالہ ، ٹیکسلا اور کلرسیداں میں احتجاج کیا اور پرویز رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نواز شریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں