تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا ، تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کیلے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 19:04

تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا ، تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کیلے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا ، تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی اور وزیراعظم کو اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل بالعموم اور قانون کرایہ داری کے مسئلے کے حوالے سے بالخصوص آگاہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے درخواست کی ۔

وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا ۔ وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے دیگر مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ا نجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے ۔وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ممبر نیشنل اسمبلی ملک ابرار احمد بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ انجمن تاجران کے وفد صدر محمد اجمل بلوچ ، اصغر عباسی ، خالد محمود چوہدری ، محمد عرفان چوہدری ، عماد بن عارف ، شہزاد عباس، عبدالرحمن صدیقی ، سردار طاہر ، امان اللہ چیمہ ، کامران علی شاہ ، محمد اسلم خان ، اختر حسین عباسی ، اویس محمود ، ذوالفقار احمد، محمود یوسف ،وقاص گجر ، ظفر اقبال گجر ، عابد خان ، سید الطاف شاہ ، آصف محمود ، محمد افسر خان ، شاہد محمود ، سعید اللہ خان ، نظر عباسی ، دلدار عباسی ، نذیر اعوان ، چوہدری ریاست اور زاہد ستی شامل تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں