انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو 26جنوری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

جمعہ 19 جنوری 2018 20:21

انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو 26جنوری کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو 26اور 27جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وزراء اور تجارتی وفد بھی صدر ویدودو کے ہمراہ ہوگا۔صدر ویددودو کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

اس سے قبل صدر سوسیلو بمبانگ نے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے 2012میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیاء کے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت دینگے جبکہ صدر ویدودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرینگے۔انڈونیشیاء کے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان قریبی تاریخی اور کوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا اور آسیان خظے میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2.1ارب ڈالر سالانہ ہے۔پاکستان انڈونیشین پام آئل کے سب سے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔توقع کی جاتی ہے ایٖ ٹی اے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں کئی گنا اضا فہ ہوگا۔صدر ویدودو کے دورہ سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں