مسلم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے آخری دن آ گئے ہیں

ملک میں کسی بھی وقت عدلیہ کے حکم پر فوج آ سکتی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جنوری 2018 10:58

مسلم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے آخری دن آ گئے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے منطقی انجام کی جانب جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی عدلیہ پر بات کر رہا ہے اسے چاہئیے کہ ایک بات ذہن میں رکھے کہ عدالت اور سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے ،جس کا مطلب ہے کہ چوبیس گھنٹے عدالت فعال ہوتی ہے ،جیسے افواج پاکستان چوبیس گھنٹے فعال ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن پارلیمنٹ چوبیس گھنٹے فعال نہیں ہوتی ۔ عدالت کے چوبیس گھنٹے فعال ہونے پر عین ممکن ہے کہ رات بارہ بجے بھی ضمانتیں منسوخ ہو جائیں۔ عدالت کی جانب سے رات کے تین بجے حکم جاری کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے اسی لیے کسی بھی وقت عدالت آرٹیکل190کے تحت فوج کو بھی کہہ سکتی ہے کہ ہمارے احکامات پر عملدرآمد کریں۔ اور فوج بھی پابند ہے کہ وہ عدالتی حکم کی پیروی کرے اور اس پر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں