نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائرکردیا‘ ریفررنس میں مزید گواہان اور شریف خاندان کے انٹرویوزکو شواہد کا حصہ بنایا گیا ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 11:05

نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائرکردیا‘ ریفررنس میں مزید گواہان اور شریف خاندان کے انٹرویوزکو شواہد کا حصہ بنایا گیا ہے
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ نئے ریفرنس میں 7 نئے گواہان شامل کئے گئے ہیں جن میں سے دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں یہ ریفرنس جمع کرایا ہے جس میں تحقیقات میں ملنے والے نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ بنائے ہیں۔ایک گواہ کا نام رابرٹ ریڈلے ہے جو فرانزک ماہر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے ایک قریبی رشتے دار بھی گواہوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دو گواہوں کا تعلق وزارت اطلاعات سے، ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی چینل سے جب کہ دو گواہوں کا تعلق نیب سے ہے۔

نیب کی جانب سے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین کے ٹی وی انٹرویوز کو بھی ریفرنس میں شواہد کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں