غیرملکی فنڈنگ کیس مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کروادیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 جنوری 2018 12:47

غیرملکی فنڈنگ کیس مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کروادیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2018ء) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈنگ سے متعلق الزامات پرجواب جمع کروا دیا ہے۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ نون نے پارٹی اکاﺅنٹس کا گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ جمع کروایا۔

(جاری ہے)

نون لیگ کی جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے الزامات بے بنیاد اورحقائق کےخلاف ہیں لہذاالیکشن کمیشن تحریک انصاف کی درخواست خارج کرے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ابھی تک جواب کی کاپی نہیں دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وکیل بیرسٹرعثمان گھمن نے موقف اختیار کیا کہ جواب جمع کروا دیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون نے جواب میں راجا ظفرالحق کا بیان حلفی لگایا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ راجا ظفرالحق کا پاور آف اٹارنی جمع کرایا جائے -درخواست پر سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں