پاکستان نے کابل حملے سے متعلق افغان الزامات مسترد کردیے

چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے،سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے ،دفتر خارجہ کا بیان

پیر 22 جنوری 2018 13:49

پاکستان نے کابل حملے سے متعلق افغان الزامات مسترد کردیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان نے کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے الزمات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے،سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے ،دفتر خارجہ سے جاری بیان چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دہشت گردوں کیخلاف افغان عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے لیے دعاگو ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتا ہے اور زور دیتا ہے کہ اس عفریت سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں