سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے صرف 3روزرہ گئے

رواں سال سرکاری حج کے تحت 1لاکھ 69 ہزارخوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے

پیر 22 جنوری 2018 14:50

سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے صرف 3روزرہ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے صرف 3روزرہ گئے۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق ،ملک بھرسے اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 2 لاکھ 39 ہزارسے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں جن میں 114 درخواست گزار90 سال کی عمرسے زائد ہیں جبکہ 70سے 90سال عمروالے 13 ہزار سے زائد ہیں ۔

رواں سال سرکاری حج کے تحت 1لاکھ 69 ہزارخوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے رواں سال معمر عازمین حج کیلئے 10ہزارکا کوٹہ مختص کیا ،ْاس کے ساتھ ساتھ گزشتہ تین چار سالوں سے ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کیلئے بھی 10 ہزار کا کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے ۔حج درخواستوں کی وصولی 24 جنوری تک کی جائیگی اور 26جنوری کو قرعہ اندازی کی جائیگی جس کے بعد عازمین اورمعاونین حج کی تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ،عازمین حج کیلئے پروازوں ، رہائشوں ، ٹرانسپورٹ اورطعام کے انتظامات پہلے ہی شروع کئے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں