پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ،ْ
پارلیمانی نظام مضبوط ہو رہا ہے ،ْمئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کیساتھ طلوع ہوگا ،ْ مریم اور نگزیب
پیر 22 جنوری 2018 15:03
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ،ْ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے انہوںنے کہا کہ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا انہوںنے کہاکہ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ۔
مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ،ْ ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں ،ْخوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ،ْصحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں ۔انہوںنے کہا کہ پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیرمملکت نے کہ اکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا انہوںنے کہاکہ قوم کو سلام ہے جس نے دہشتگردی کے ناسور کا صبر، استقامت اور شجاعت سے مقابلہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی پاکستان کے عزم اورسچائی کی فتح ہے۔ انہوںنے کہا کہ کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کٴْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کھیل ، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت علم و ادب کی ترویج اورفلم کے شعبوںکو فعال بنا رہی ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں۔ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اطلاعات ونشریات، قومی صحت، وزیراعظم یوتھ پروگرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کی قیادت خواتین کو دے کر پاکستانی خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سوچ کے تحت ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مواقع دے کر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ وزیرمملکت نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورننس میں خواتین کی یکساں شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان آبادی کی اکثریت رکھنے والے خوش قسمت ملک کے طور پر ینگ پاکستان ایک نئی شناخت لے کر ابھرے گا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم ، تربیت ،مثبت سرگرمیوں سمیت با روزگار اور ہنر مند بنانا مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے کا انقلابی پروگرام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ،ْلوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ انشاء اللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گیاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
نیوز منسوخی
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت ..
190ملین پائونڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست19 اپریل تک ملتوی ،نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کے ساتویں ایڈیشن کا اختتام، ملکی و غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد میں شرکت
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پرایک بار پھر اعتراض عائد کردیا،30 اپریل کو طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا