تحریک انصاف نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 جنوری 2018 20:54

تحریک انصاف نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22جنوری 2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ اصل ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس پر تحقیقات مکمل ہو جانے کے باوجود اب تک ذمہ داروں کے نام منظر عام پر نہیں آ سکے۔ کچھ حلقوں کی جانب سے ڈان لیکس کے بعد مستعفی ہونے والے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو اسکا ذمہ دار سمجھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی پرویز رشید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ سامنے آجائے تو پرویز رشید کی حقیقت سب کو پتہ چل جائے گی۔تاہم تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے حیران کن طور پر پرویز رشید کو ڈان لیکس میں بے قصور قرار دے دیا۔وہ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کر رہے تھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اصل ذمہ دار نواز شریف اور مریم نواز ہیں سارا ملبہ پرویز رشید پر ڈال دینا درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں